fbpx
خبریں

پنجاب میں فلم باربی کی ریلیز موخر، اسلام آباد میں جاری

پاکستانی حکام کے مطابق ’قابل اعتراض مواد‘ کی وجہ سے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کی صوبہ پنجاب میں ریلیز مؤخر کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلموں کو صوبائی فلم سینسر بورڈز کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بورڈز ملک کی سماجی اور ثقافتی اقدار کے خلاف سمجھی جانے والی کسی بھی فلم کو سینسر کرتے ہیں۔

پنجاب فلم سنسر بورڈ کے سیکریٹری فرخ محمود کے مطابق ’فلم کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور جہاں ضروری سمجھا جائے گا اسے سنسر کیا جائے گا۔‘

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں جہاں شائقین کو ’باربی‘ دیکھنے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا، وہیں یہ فلم جمعے سے دارالحکومت اسلام آباد اور جنوبی صوبہ سندھ میں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک رہائشی نوشین سعد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میں کئی ماہ سے باربی دیکھنے کا انتظار کر رہی ہوں۔ اس بات کی کوئی تُک  نہیں بنتی کہ اسے کراچی یا اسلام آباد میں دکھایا جانا ٹھیک ہے لیکن لاہور میں نہیں۔‘

قبل ازیں جوائے لینڈ نامی ایک فلم پر بھی اسی طرح پابندی لگی تھی جسے حکومت کی جانب سے نظرثانی کے حکم کے بعد قومی سینسر بورڈ نے کلیئر کر دیا تھا لیکن پنجاب میں اس پر پابندی برقرار رہی۔

سال 2019 میں فلم ’زندگی تماشا‘ پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے