fbpx
خبریں

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، آٹھ زخمی

پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کینٹ وقاص رفیق نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو حیات آباد فیز 6 میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

ریسکیو1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ہے۔ 

سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو فیز 6 میں واقع ایک بین الاقوامی فاسف فوڈ کے سامنے روڈ پر نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار کسی کام سے گاڑی سے اتر کر سائیڈ پر کھڑے تھے کہ اسی دوران خود کش دھماکہ ہو گیا۔

انہوں نے بتایا، ’دھماکے کے نتجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔‘

حیات آباد پشاور کا پوش علاقہ ہے جو سات فیز پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے حیات آباد کے فیز 5 میں فروری 2015 کو امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جان سے گئے تھے۔

پشاور کے پوش علاقے میں خود کش دھماکے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ حیات آباد کو پشاور میں امن و امان کے حوالے سے قدرے بہتر سمجھا جاتا ہے۔

 




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے