آٹھ فروری 2024 کو پاکستان میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے کئی مشہور شخصیات پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عوام سے گھروں سے نکل کر زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔
مشہور کامڈین تابش ہاشمی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پاکستانی قوم کو پیغام دیا کہ اگر آپ ووٹ نہیں ڈالتے تو ملکی حالات پر آپ کا شکایت کرنا نہیں بنتا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا: ’سنا ہے کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہمارے ووٹ کا فائدہ ہی کیا ہے؟ جس کو جیتنا ہے وہ تو جیت ہی جائے گا، ووٹوں سے ہیر پھیر کی جائے گی۔‘
تابش ہاشمی نے اپنے انداز میں لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ووٹ نہیں ڈالیں گے تو ’اُس‘ کا کام تو آسان ہو جائے گا اور اس کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑے گا۔
انہوں نے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سمجھانے کے لیے یہ بھی کہا کہ ’اگر آپ ووٹ نہیں ڈالتے تو ملکی حالات پر آپ کی شکایت بھی نہیں بنتی کہ ’یار یہ ملک کا کیا ہو رہا ہے‘ تو شکایت کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال 12 کروڑ ووٹر ہوں گے اور اگر یہ 12 کروڑ لوگ ووٹ ڈالنے نکل آئے، تو جن کا آپ کو لگتا ہے کہ ہیر پھیر کریں گے، انہیں بھی احساس ہو گا کہ یہ زندہ لاشیں نہیں ہیں، اس ملک میں بھی انسان رہتے ہیں، اس لیے باہر نکلیں۔
تابش ہاشمی اس وقت امریکا میں موجود ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ پولنگ کے دن سے قبل واپس پاکستان پہنچ جائیں گے اور اپنا ووٹ کاسٹ ضرور کریں گے۔
گلوکار عاصم اظہر نے بھی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے پیغام دیا کہ کرپٹ نظام کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔
انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا: ’مقابلہ عوام اور نظام کے درمیان ہے، وہ ہر چیز پر پابندی لگا سکتے ہیں لیکن ہمارے دل کے کہنے پر نہیں، براہ کرم اپنا حلقہ معلوم کریں اور ووٹ دیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستانیوں، ہمیں کرپٹ نظام کے خلاف عوام کی طاقت دکھانے کی ضرورت ہے۔‘
It’s people vs the system now. They can ban everything but not what our heart says. Please find out your constituency & vote! Pata tou chal gaya hoga kisko karna hai ab tak
Pakistanio, we need to show them the power of people against a corrupted system.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 2, 2024
پاکستان میں ملبوسات کی ایک معروف برانڈ کی مالک ماریہ بی نے بھی ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں انہوں نے پاکستانی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ آٹھ فروری کو سونا ملک کے ساتھ ظلم ہو گا۔ ’آٹھ فروری ہمارا دن ہے، عوام کا دن ہے، الیکشن کا دن ہے، اس دن آپ نے باہر نکلنا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’میری ساری بہنیں، مائیں، بیٹیاں، اپنے خاندان کو لے کر نکلیں، یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ہے، اپنے ملک سے غداری نہ کریں، اس دن چھٹی نہ منائیں۔‘
انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ آپ نے جس بھی سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالنا ہے، اس کے لیے نکلیں چاہے وہ مسلم لیگ ن ہو، پاکستان پیپلز پارٹی یا پھر جماعت اسلامی۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز کی انتخابی نشانات سے متعلق مشکلات پر بھی بات کی اور کہا کہ محنت کریں اور 8300 پر اپنا حلقہ نمبر معلوم ہو جانے کے بعد ’پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر بھیجیں اور اپنا نشان معلوم کریں‘
And We Will Vote!!! 8th FEBUARY!!!
Its Now Or Never Pakistan… mere Pyaarey Pakistanio…
Dont let your children down!!
Vote Vote Vote!!! VOTE FOR PAKISTAN pic.twitter.com/3wNSEBUhiH— Maria.B: Woman=Adult Human Female (@RealMariaButt) February 2, 2024
پاکستانی فلم سٹار میرا نے بھی آٹھ فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہ پیغام دیا کہ ’ووٹ کا حق استعمال کریں۔‘
اداکارہ نے خاص طور پر پاکستانی خواتین سے اپیل کی کہ ’آپ اپنی فیملیز کے ہمراہ آٹھ فروری کو لازمی ووٹ ڈالیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔‘
یوٹیوب پر ’اماں اور میں‘ کے نام سے ڈراموں کا ریویو کرنے والی مشہور لبنیٰ فریاد نے بھی ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ووٹ قسمت بدل سکتا ہے، پاکستان بہت محنت اور مشکلوں سے بنا ہے، اس کی حفاظت خود کرنی ہے، اگر یہ جذبہ دل میں رکھ کر جائیں گے کہ ہم یہ پاکستان کے لیے کر رہے ہیں تو اللہ بھی مدد کرے گا۔‘
31 جنوری کو اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا: ’ہم انصاف لیں گے ووٹ کے ذریعے، ہم نا انصافی کا بدلہ لیں گے ووٹ کے ذریعے ، آٹھ فروری کو گھر سے نکل کر محب وطن لیڈروں کو اقتدار میں لانا ہے۔‘
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔