صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں جمعرات کو ووٹ کاسٹ کرنے والی 88 سالہ بزرگ خاتون حکیماں کمہار کہتی ہیں کہ انہوں نے ساری عمر ووٹ دیا لیکن ان کی زندگی نہیں بدلی۔
تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کوراٹر شہر مٹھی سے 25 کلومیٹر جنوب میں سوبھاری شاہ گاؤں کی حکیماں اپنے پوتے پوتیوں کے ہمراہ رہتی ہیں۔
ان کا گلہ ہے کہ گاؤں کے کنویں کا پانی کڑوا ہے اور میٹھے پانی کے لیے انہیں پانچ کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے علاوہ وہ کہتی ہیں کہ ان کے گاؤں میں لڑکیوں کا صرف پرائمری سکول ہے۔
انہوں نے کہا: ’ہمارے گاؤں میں ہماری برادری کے 60 گھرانوں میں صرف دو لڑکیاں سرکاری ملازم ہیں۔
حکیماں کے اپنے خاندان میں صرف ان کا ایک پوتا سرکاری ملازم ہے، باقی افراد محنت مزدوری کرتے ہیں۔
آج جب وہ قومی اسمبلی کے حلقہ 215 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ 55 میں اپنا رائے دہی استعمال کرنے آئیں تو کہا کہ وہ ووٹ اسی کو دیں گی جو ان کے ایک پوتے کو سرکاری نوکری دلائے گا۔
حکمیاں کہتی ہیں کہ سارے انتخابی امیدوار الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں اس لیے ان کی باتوں کا کیا یقین کریں۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔