خبریں
ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا بنگلہ دیش کو 230 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دے دیا۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 229 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسلے بیریسی نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، سبرینڈ 35 اور لوگل وین بیگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، مہدی حسن، تسکین احمد اور شرف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر شکیب الحسن کو بولنگ کی دعوت دی تھی۔
اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل چکی ہے تاہم دونوں ہی ایک ایک میچ جیت سکی ہے۔