fbpx
خبریں

نیویارک ٹائمز نے رام مندر پر مودی کی سیاست کا پوسٹ مارٹم کردیا

نیویارک ٹائمز نے رام مندر پر مودی کی سیاست کا ایک بار پھر پوسٹ مارٹم کردیا، 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں صدیوں پرانی بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندرکا افتتاح کیا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رام مندرکی افتتاحی تقریب کومودی کی الیکشن کیمپین کے طور پر استعمال کیا گیا، رام مندر کی تعمیر وافتتاح کسی مذہبی تقریب سے زیادہ مودی کی الیکشن مہم لگ رہی تھی۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران ہندوستانی میڈیا پر مودی کا ”ون مین شو“ چلایا گیا، رام مندر میں ایک گروپ ایسا تھا جس کا کام مودی کو بھی اتنی ہی اہمیت اور کووریج دینا تھا جتنی رام کو دی جارہی تھی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ہر ہندوستانی میڈیا چینل مودی کی تعریفوں میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ میں مصروف تھا۔

متعدد تحائف، ترغیبات اور جبر کے ذریعے براڈ کاسٹ میڈیا کو امیج بنانیوالی مشین بنایا گیا، جس کا کام مودی کو ایک بے مثال، خدا نما لیڈر کے طور پر دکھانا ہے،اس مہم کے ذریعے مودی کوہر قومی کامیابی کاذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ناکامیوں کی خبریں ہندوستانی سرحدوں پرنسلی تنازعہ، غیرمساوی اقتصادی صورتحال اورملازمتوں کی کمی کو ٹی وی پر دکھایا ہی نہیں گیا، مندر کی تعمیر ہندوستان کو ایک سیکولر ریاست سے ہٹا کر ایک ہندو اکثریتی ریاست بنانے کی تحریک کا سنگ بنیاد تھی۔
مندر کی تقریب مذہبی رسم اور وائرل تماشا دونوں تھی، مودی نے فریم میں اکیلے چل کے حتمی فاتح کا کردار ادا کیا، مودی نے اپنی تقریر میں اس تنازعہ سے منسلک خونی، تفرقہ انگیز وراثت کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق مہمانوں کی فہرست امیر بزنس مین، بالی ووڈ اور انٹرٹینمنٹ رائلٹی سے بھری تھی، افتتاحی تقریب میں نشستوں کی ترتیب سوشل میڈیا فالوورز کے حساب سے بنائی گئی تھی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے