fbpx
خبریں

نیوزی لینڈ سے شکست، پاکستان پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام

مسقط میں جاری پیرس اولمپکس کوالیفائرز میں اتوار کو نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد پاکستان کی ہاکی ٹیم اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اولمپکس میں تین بار گولڈ میڈل جیتنے والا پاکستان اس سے قبل ریو 2016 اور ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر پایا تھا۔

مسقط میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ہے۔

اس سے قبل ہفتہ 20 جنوری کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو چار، صفر سے شکست دی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم پاکستان کے پاس اتوار کو ایک اور موقع تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی امیدیں زندہ رکھ سکے، مگر ایسا نہ ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ابو محمود نے 18ویں اور 24ویں منٹ میں گول کیے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے بوئڈ سکاٹ 24ویں اور 58ویں منٹ میں دو گول کیے۔ ان کے علاوہ انگلس ہوگو نے بھی 52ویں منٹ میں ایک گول کیا۔

مسقط میں جاری کوالیفائر راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا آخری گروپ میچ ملیشیا کے ساتھ تھا جو 3،3 سے برابری پر ختم ہوا تھا۔

پاکستان کو ہرانے کے بعد نیوزی لینڈ اب برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ پیرس 2024 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے۔

پیرس اولمپکس کے مقابلے رواں سال جولائی اور اگست میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے