fbpx
خبریں

نور ظفر خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سردیوں کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔

نور ظفر خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

نور ظفر نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نور ظفر خان معروف اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن ہیں اور وہ اپنی بہن اور بھانجی عالیانہ فلک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے