fbpx
خبریں

نادرا کی اقلیتی برادری کیلیے زبردست سہولت

نادرا کی جانب سے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے لئے یہ خصوصی مہم 12 سے  16 فروری تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران نادرا موبائل رجسٹریشن وین اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں مثلاً چرچ، مندر، گردوارہ  اور دیگر کے خصوصی دورے کریں گی۔

موبائل رجسٹریشن وین کے دوروں کا شیڈول نادرا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فراہم کر دیا گیا ہے۔

اقلیتی برادری کے افراد اپنے علاقے کے شیڈول کے مطابق موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے