حیدر آباد : میرپورخاص میں بائی پاس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی کا امیدوار شدید زخمی ہوگیا۔
جائے وقوعہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میرپورخاص میں رتنا بائی پاس پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے پی ایس46کے امیدوار ذوالفقارشاہ کو کندھے پر گولی کا چھرا لگا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے پی پی امیدوار کی گاڑی پر6سے7گولیاں ماری گئیں۔
پولیس کے مطابق ذوالفقار شاہ کو شدید زخمی حالت میں میرپورخاص سے حیدرآباد منتقل کردیا، گیا ہے، ذوالفقار شاہ پر تھانہ تعلقو کی حدود میں حملہ کیا گیا۔
آخری اطلاعات تک اسپتال میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسپتال کے گرد پوزیشن سنبھال لی۔