fbpx
خبریں

معاشی بحالی کے منصوبوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی کے منصوبوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انفارمیشن سے متعلق منصوبوں کا اجرا کر دیا۔ سرمایہ کاری کونسل کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کے اجرا کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں بہت سے منصوبے قومی دھارے میں شامل ہوں گے، حکمت عملی کے تحت روزگار اور پیدواری صلاحیت میں اضافہ ترجیح ہے، آئی ٹی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے منصوبوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہے، مواقعوں میں کمی کے باوجود نوجوان بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تمام سہولیات دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی بحالی کے منصوبوں پرعمل درآمد سے ترقی کریں گے، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو طریقہ کار سے سہولیات فراہم کریں گے، محنت اور لگن سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے