fbpx
خبریں

مس اینڈ مسز گلوبل ایشین مقابلہ حسن میں سعودی ماڈل رومی القحطانی کی شرکت

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ماڈل رومی القحطانی نے مس اینڈ مسز گلوبل ایشین 2024 مقابلۂ حسن کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق  رومی القحطانی کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی ماڈل ہیں۔

مس اینڈ مسز گلوبل ایشین مقابلۂ حسن اس ہفتے ملائیشیا میں ہوا۔

مسز گلوبل ایشین 2024 کا ٹائٹل فلپائنی ڈیان شین میگ ایبو نے جیتا۔ گذشتہ سال کی فاتح جزیرہ بورینو سے تعلق رکھنے والی ماڈل کیمی ٹامس نے میگ ایبو کو تاج پہنایا۔

سنگاپور کی جیسیکا لونگ کو مس گلوبل ایشین 2024 کا تاج پہنایا گیا۔ انہیں فلپائن کی مس گلوبل ایشین 2023 گلیام کنڈنگن نے تاج پہنایا۔

گذشتہ ماہ 27 جنوری کو ختم ہونے والے مقابلے میں رومی القحطانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے آٹھ لاکھ 70 ہزار مداحوں کو مقابلے سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس مقابے کے دوران وہ خوبصورت گاؤن سے لے کر کھیلوں کے لباس اور روایتی سعودی لباس تک مختلف انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔

رومی القحطانی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’مجھے ملائیشیا میں منعقد ہونے والے مس ایشیا انٹرنیشنل 2024 کے مقابلے میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔‘

آسٹریلیا، بورنیو، انڈیا، انڈونیشیا، جاپان، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، سعودی عرب، ویت نام، بنگلہ دیش، میانمار اور ملائیشیا سمیت 12 ممالک اور خطوں کے 25 مدمقابل نے اس سال کے مقابلے میں حصہ لیا۔ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اس مقابلے کا اہتمام تائرہ مینیجمنٹ اور لیڈنگ مینیجمنٹ نے کیا۔

اس مقابلے کا انعقاد تیرا مینجمنٹ اینڈ لیڈنگ مینجمنٹ نے کیا تھا اور اس کا انعقاد حیات پلیس کوالالمپور میں کیا گیا تھا۔

مسز کلاسک گلوبل ایشین 2024 کا ٹائٹل ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی جواین لام کو دیا گیا۔ پہلے نمبر پر جاپان کے چیہیرو کوبایاشی، دوسرے نمبر پر بورنیو کی روزلنڈا بسرا اور تیسری پوزیشن ملائیشیا کی سکٹا انوری نے حاصل کی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے