fbpx
خبریں

محبت، دوستی اور وعدہ! ’تم بن کیسے جئیں‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ایک اور شاندار ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ لے کر آرہا ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں جنید جمشید نیازی، ثانیہ شمشاد اور حماد شعیب اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ایڈیسن ادریس مسیح نے لکھی ہے۔

ٹیزر کو یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور جنید جمشید نیازی کے ساتھ ثانیہ شمشاد کی جوڑی کو پسند بھی کررہے ہیں۔

تم بن کیسے جیئں میں جنید جمشید نیازی ’سعد‘ کے روپ میں جلوہ گر ہیں اور انہیں ثانیہ شمشاد کا بہترین دوست دکھایا گیا ہے جس میں دونوں دوستی کا وعدہ بھی کرتے ہیں۔

آخر میں دکھایا گیا ہے کہ حماد شعیب کی آمد ہوتی ہے اور ثانیہ شمشاد کا جنید، حماد شعیب کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں۔

جنید جمشید نیازی اپنی دوست کو رخصت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے دوستی کا وعدہ پورا کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید جمشید نیازی نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اداکاری  کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا تھا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے