یورپ جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی لیبیا کی مختلف جیلوں میں بند ہیں، قیدیوں نے حکومت سے مددکی اپیل کی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ روز گار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی لیبیا کی جیلوں میں7ماہ سے قید ہیں اور حکومت کی جانب سے تاحال رہائی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔
پاکستانی قیدیوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کئی ساتھی بیمار ہیں، کھانا بھی نہیں دیاجاتا، پاکستانی قیدیوں نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
ویڈیو میں متعدد نوجوانوں کو جیل میں قید دیکھاجاسکتا ہے، جسٹس ہیلپ لائن عہدیداران نے لیبیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے، سربراہ جسٹس ہیلپ لائن نے بھی اپیل کی کہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔