fbpx
خبریں

فائزہ گیلانی کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

اداکارہ فائزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ایک بیماری میں مبتلا ہیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ گیلانی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیماری سے متعلق بتایا اور کہا کہ یہ بیماری انہیں بچپن سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ہاتھ بچپن سے کپکپاتے ہیں اور کبھی یہ زیادہ ہوجاتا ہے اور کبھی کم ہوتا ہے لیکن زیادہ تب ہوتا ہے جب مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے کوئی منفی باتیں ساتھ چل رہی ہوتی ہیں۔

فائزہ گیلانی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ علم ہوتا ہے کہ یہ کیوں ہورہا ہے تو پھر آپ اس سے متعلق معلوم کرتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں امتحان دیتے وقت بھی میرے ہاتھ کپکپا رہے ہوتے تھے کسی نے کام کہا کہ میڈم ان کے ہاتھ کانپ رہے ہیں تو ٹیچر نے بتایا کہ نہیں اس کے ساتھ شروع سے ایسا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سوشل انزائٹی کے بارے میں بات نہیں کرتے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا چاہیے۔

فائزہ گیلانی نے کہا کہ ان سب سے کا تعلق بچپن سے بھی ہوتا ہے جب آپ بچوں کی دیکھ بھال کریں تو چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھیں اور انہیں مذاق کا نشانہ نہ بنائیں اور ہر بات پر نہ ٹوکیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ آدھی زندگی لاہور میں گزری ہے شادی کے بعد کراچی شفٹ ہوئی اور اب کراچی میں رہائش پذیر ہوں۔

واضح رہے کہ فائزہ گیلانی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے