fbpx
خبریں

عمر رسیدہ خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بھارت کی ریاست بہار میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں عمر رسیدہ خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، توڑ پھوڑ اور قتل کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ پانچویں کی تلاش جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ضلع نوادہ میں 26 دسمبر کو پیش آیا۔

متعلقہ: بھارت میں امریکا سے آئی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

افسوس ناک واقعے کے بارے میں پولیس کو اُس وقت اطلاع دی گئی جب کچھ لوگوں کو عمر رسیدہ خاتون کی مسخ شدہ لاش نظر آئی۔ نوادہ پولیس نے اس پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے بعد میں اعتراف جرم کر لیا۔

ایس ڈی پی او نوادہ پولیس اجے پرساد نے بتایا کہ مقتولہ اور ان کا شوہر 25 دسمبر کو رشتے داروں کے ہاں جانے کیلیے گھر سے نکلے، انہوں نے منزل تک پہنچنے کیلیے ای رکشہ بُک کروایا۔

اجے پرساد کے مطابق مقتولہ رکشے میں بیٹھی ہی تھیں کہ ڈرائیور انہیں لے کر فرار ہوگیا اور شوہر کو وہیں چھوڑ دیا، پولیس تمام سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لے کر ملزمان تک پہنچی۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان کے کپڑوں پر مقتولہ کا خون پایا گیا جبکہ انہیں قتل کرنے کیلیے استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے