fbpx
خبریں

عمران اشرف کا پیغام: ’بچوں کو چھونے سے پہلے اجازت ضروری‘

پاکستان میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے شہرت پانے والے عمران اشرف نے اب کی بار اپنے ایک عمل کے باعث مداحوں کو ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر 23 جنوری کو نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ایک پروگرام ’مذاق رات‘ کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں عمران اشرف نے ایک چھوٹی بچی کو چھونے سے قبل ان کی والدہ سے اجازت طلب کی۔

عمران اشرف پروگرام ’مذاق رات‘ کے میزبان ہیں۔ ان سے قبل اس شو کی میزبانی نعمان اعجاز اور واسع چوہدری بھی کر چکے ہیں۔

پروگرام کے دوران عمران اشرف اکثر شو پر آئے مہمانوں کے علاوہ آڈیئنس میں بیٹھے لوگوں سے بھی بات کرتے نظر آتے ہیں جن کہ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ اس بار ان کا جو کلپ وائرل ہوا ہے، اس میں وہ بظاہر ایک اہم پیغام دیتے نظر آئے ہیں۔

اس کلپ میں عمران اشرف سٹیج پر بیٹھے آڈیئنس میں سے ایک بچی کو اپنے پاس بیٹھنے کے لیے بلاتے ہیں، لیکن بچی کو ہاتھ لگانے سے پہلے انہوں نے آڈیئنس میں بیٹھی ان کی والدہ سے اس کی اجازت مانگی اور کہا کہ ’کیا میں چھو سکتا ہوں؟، اجازت ہے؟‘، جس پر بچی کی والدہ نے سر ہلاتے ہوئے اجازت انہیں اجازت دی، جس کے بعد عمران اشرف نے بچی کو ہاتھ لگایا اور اس سے اشعار بھی سنے۔

عمران اشرف نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اپنے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ ’اجازت بہت ضروری ہے۔‘

عمران اشرف کے اس عمل نے کئی لوگوں کو متاثر کیا، جن میں ان کے ساتھی اداکار بھی شامل ہیں، جس کا اظہار انہوں نے ان انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹس کے ذریعے کیا۔

ماڈل اور اداکار نادیہ حسین نے عمران اشرف کو دعائیں اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بچی کو چھونے کی اجازت مانگنا کسی بھی پاکستانی مشہور شخصیت کی طرف سے بہترین عمل ہے۔‘

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھی اس کلپ پر دل بنا کر عمران اشرف کو سراہا۔

اداکارہ سدرہ بتول نے لکھا کہ ’آپ نے جس طرح اس کی والدہ سے اجازت مانگی ہے وہ شیئر کرنے کے قابل ہے۔‘

انڈین اداکارہ ویبھا بھگت نے بھی ’بہت پیارا‘ کا کمنٹ کیا۔

ایک صارف نے انسٹا گرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی آپ کی عزت ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ میرے دل میں زیادہ ہو رہی ہے، آپ کمال انسان ہو۔‘

اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو نے ماہر نفسیات ڈاکٹر سیدہ تسمیرہ سے بھی رابطہ کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ کسی بچے کو پیار کرنے یا اسے چھونے سے پہلے اجازت کیوں ضروری ہے؟

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’اجازت لینا بچوں کی حفاظت کے لیے بے حد ضروری ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس سے بچوں کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ وہ اپنے جسم پر مکمل حق رکھتے ہیں اور ایسی حدود ہیں جن کا دوسروں کو احترام کرنے کی ضرورت ہے اور بچے کو یہ بھی معلوم ہو گا کہ چھونے سے انکار کرنا یقیناً ان کے پاس ایک آپشن ہے۔‘

عمران اشرف کئی سالوں سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں، لیکن 2019 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے سیریل ’رانجھا رانجھا‘ میں بھولے کے کردار سے ان کو ایک نئی پہچان ملی، اور اب بھی کئی مداح ان کو بھولے کے نام سے ہی یاد کرتے ہیں۔

عمران اشرف اس وقت ہم ٹی وی کے ہی ایک اور ڈرامہ سیریل ’نمک حرام‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے