fbpx
خبریں

صدر بائیڈن کے کتے نے چار ماہ میں سات افراد کو کاٹ کھایا

امریکی صدر جو بائیڈن کے ’کمانڈر‘ نامی جرمن شیفرڈ کتے نے مبینہ طور پر گذشتہ سال چار ماہ کے عرصے میں سات افراد کو کاٹ کھایا ہے۔

یہ وائٹ ہاؤس کا دوسرا کتا ہے جس نے اس قدر جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہو۔

اس سے قبل ایک اور کتے ’میجر‘ (’فرسٹ ڈاگ‘) کو بھی اسی طرح کے برتاؤ کی وجہ سے امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

’کمانڈر‘ کتے کے جارحانہ طرز عمل کی رپورٹ نیویارک پوسٹ کی جانب سے حاصل کی گئی داخلی خفیہ سروس کی پیغام رسائی سے ہوئی۔

جوڈیشل واچ کی جانب سے حاصل کردہ ای میلز کے مطابق تین نومبر کو وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کے دفتر نے ایک سیکرٹ سروس افسر کو اس وقت علاج کے لیے مقامی ہسپتال بھیجا جب صدر بائیڈن کے کتے نے ان کے بازو اور ران پر کاٹ لیا تھا۔

دوسرا واقعہ 10 نومبر کو پیش آیا جب کینیڈی گارڈن میں خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ چہل قدمی کے دوران کمانڈر نے مبینہ طور پر ایک افسر کی ران پر کاٹ لیا۔

کچھ دن بعد ایک اور افسر ںے کہا کہ انہوں نے ایک کرسی کے ذریعے صدر کے کتے کے حملے سے خود کو بچایا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ہفتوں بعد کمانڈر نے ایک اور سیکرٹ سروس افسر کے ہاتھ اور بازو پر کاٹ کر جلد پھاڑ دی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک ماہ بعد کمانڈر نے صدر کی ریاست ڈیلاویئر میں ولیمنگٹن رہائش گاہ پر ایک سکیورٹی ٹیکنیشن کی کمر پر کاٹ لیا۔

سیکرٹ سروس کے انسپکٹر کی جانب سے کرسمس کے موقعے پر ایک ای میل میں تجویز کیا گیا کہ کمانڈر کی موجودگی گمبھیر مسائل کا سبب ہے۔ ای میل میں لکھا تھا: ’آج میرے ساتھ کمرے میں موجود تقریباً ہر اہلکار نے فرسٹ فیملی کے کتے کے قریب ہونے والے مخصوص واقعات کے بارے میں بات کی۔‘

’کمانڈر‘ کا رویہ ’میجر‘ سے ملتا جلتا ہے جس کو بائیڈن فیملی نے 2018 میں اپنایا تھا۔ 2021 میں کئی ایسے واقعات کے بعد جب کتے نے سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کو کاٹ تھا، میجر کو وائٹ ہاؤس سے دوسرے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرین ژاں پیئر نے منگل کو کہا: ’جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں وائٹ ہاؤس کمپلیکس منفرد اور دباؤ والے ماحول کا حامل ہو سکتا ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ آپ سب سمجھ سکتے ہیں۔ فرسٹ فیملی ہر ایک کے لیے حالات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر کام کر رہی ہے۔‘

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے خاتون اول جِل بائیڈن کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے لیے الزبتھ الیگزینڈر کا پیغام بھی جاری کیا۔

الیگزینڈر نے کہا: ’اسے باندھے رکھنے کے اضافی پروٹوکول اور ٹریننگ پر سیکرٹ سروس اور ایگزیکٹیو ریزیڈنس کے عملے کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی کمانڈر کے لیے دوڑنے اور ورزش کرنے کے لیے مخصوص جگہیں بنائی جا رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور خاتون اول ’خفیہ سروس اور ایگزیکٹو ریذیڈنٹ سٹاف کے ان تمام اقدامات کے لیے شکر گزار ہیں جو وہ انہیں اور ان کے خاندان اور ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے کرتے ہیں۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے