fbpx
خبریں

شیراز اپل نے آئمہ بیگ کے بیان کو غلط قرار دے دیا

معروف پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے نئے گانے ’فنکاری‘ سے متعلق بیان کو غلط قرار دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر گلوکار شیراز اپل نے لکھا کہ ’آئمہ بیگ کا فنکاری گانے سے متعلق یہ کہنا کہ یہ گانا انہوں نے شکیل بھائی کے ساتھ مل کر لکھا ہے غلط ہے، آئمہ اس کا جائز کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں جس کا ذکر یونیورسل میوزک انڈیا کی جانب سے یوٹیوب کریڈٹس میں کیا جاچکا ہے۔

شیراز اپل نے لکھا کہ ’آٗئمہ بیگ اپنے فیکٹس درست کرلیں کیونکہ ’فنکاری‘ کی تحریر سے 6 ماہ پہلے شکیل سہیل وفات پاچکے تھے انہوں نے میرے ساتھ اپنا ایک اور آخری گانا ’فراق فراق‘ کے نام سے تحریر کیا تھا۔

گلوکار نے کہا کہ فنکاری گانے کو تحریر، کمپوزڈ اور پروڈیوس میں نے کیا ہے آپ نے صرف تین گھنٹے میں اس گانے کو گنگنایا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گانا فنکاری شکیل سہیل (مرحوم) کے ساتھ مل کر تحریر کیا۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس گانے کو تیار کرنے میں تین سال کا عرصہ لگا تھا، آج سے تین ماہ پہلے رمضان میں ہم نے اس گانے کو لکھنا شروع کیا تھا، شکیل بھائی جو اب اس دنیا میں موجود نہیں یہ ان کا آخری گانا تھا جو انہوں نے میرے ساتھ لکھا تھا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے چھ سالہ کیریئر میں کوئی سولو ٹریک ریلیز نہیں کیا تھا جس پر میں نے خود کام کیا ہو اور دن رات محنت کی ہو۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے