fbpx
خبریں

سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیے

بولان: سیکیورٹی فورسز نے بولان کے شہر مچھ میں دہشت گردوں کے تین اطراف سے کیے گئے حملوں کو ناکام بنادیا، بزدلانہ حملے اسلم اچھوگروپ کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے شہرمچھ میں یکے بعد دیگرے پندرہ راکٹ فائر کئے گئے، پولیس کا کہنا ہے پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے بتایا ہے شہر کے پہاڑی علاقے سےفائرنگ بھی کی گئی، راکٹ گرنے سے مچھ شہرکی بجلی منقطع ہو گئی اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

پولیس کے مطابق حملے میں دو افراد زخمی ہوئے تاہم مچھ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام اسٹاف کوطلب کرلیا گیا ہے۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے بتایا ہے کہ فورسزنےمچھ میں دہشت گردوں کے 3 اطراف سے کیے حملے کو ناکام بنادیا ہے، بزدلانہ حملے اسلم اچھو گروپ کےدہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سےکسی بھی تنصیب کونقصان نہیں پہنچا، دہشت گرد پسپا ہوگئے اور فورسزان کا تعاقب کررہی ہیں۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا ہے کہ پرامیدہیں خدا کے فضل سے خطرات ختم ہوجائیں گے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے