اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی ننھی بیٹی کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میرا دل اب میرے جسم کے باہر گھومتا ہے۔
سوہائے علی ابڑو نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعدادا میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی سوہائے نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں.
واضح رہے کہ سوہائے علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘پریم گلی’ اور ‘پیارے افضل’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
اس کے علاوہ اے آروائی فلمز کی بینر تلے بننے والی فلم ‘رونگ نمبر’ میں بھی جلوہ گر ہوئیں تھیں جبکہ وہ اے آروائی فلمز اورسکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش ‘جوانی پھر نہیں آنی’ میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔