fbpx
خبریں

سعودی عرب کا پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کا خیر مقدم

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کو پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں خیر مقدم کیا۔

ایران نے گذشتہ منگل کی رات پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ’دہشت گردوں‘ کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے اگلے روز (جمعرات کو) ایران کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ 

ایرانی حملے کے بعد اسلام آباد نے تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلاتے ہوئے کہا کہ ایران کے سفیر کو، جو اس وقت ایران کے دورے پر تھے، اسلام آباد واپس آنے سے روک دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ اور امریکہ نے دونوں پڑوسی ملکوں کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کی جب کہ چین نے ثالثی کی پیشکش کی۔ 

پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اس غیر معمولی صورت حال کے تناطر میں سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس آئے اور جمعے کو قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس منعقد کیے۔

کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرے گا۔

جمعے کو ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ نے کابینہ کو 16 جنوری کو پاکستان کی حدود میں ایران کے میزائل اور ڈرون سے حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ایرانی حملے کی تفصیلات کے علاوہ پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم نے کابینہ سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان ایک قانون کی پاسداری کرنے والا اور امن پسند ملک ہے اور وہ تمام ممالک بالخصوص اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

’پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں جو تاریخی طور پر برادرانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات سے لطف اندوز ہوئے ہیں جن میں احترام اور پیار ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ وہ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں جو 16 جنوری، 2024 سے پہلے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان ایران کے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرے گا۔

اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اجلاس اس نتیجے پر پہنچا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کے عالمی اصولوں کے مطابق باہمی بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے معمولی رکاوٹوں پر قابو پا سکیں گے اور اپنے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جمعے کو اپنے ایرانی ہم منصب امیرعبداللہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ تمام امور پر باہمی اعتماد اور تعاون کی روح کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ وزیر خارجہ نے سیکورٹی کے معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس ریلیز کے مطابق گفتگو میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے