شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساڑھی پہنے چہل قدمی کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
زباب رانا کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ماضی کا مشہور گانا ’رنگیلا رے‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جارہا ہے، کچھ صارفین ان کی تعریف کررہے ہیں تو کچھ لباس پر تنقید کررہے ہیں۔
زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عرصے میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔
زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔