fbpx
خبریں

راحت غنی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ راحت غنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راحت غنی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیر و تفریح کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

راحت غنی نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ راحت غنی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

راحت غنی ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’عنبر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جن کی سید جبران (اسجد) کے ساتھ منگنی ٹوٹ گئی تھی اور اسجد کی شادی ماریہ (شازیل شوکت) سے ہوگئی۔

’عداوت‘ کی دیگر کاسٹ میں فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے