پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 259 روپے 34 پیسے تھی۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی دو روپے 75 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے تھی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری رات 12 بجے سے ہو گا۔
حکومت پاکستان نے اس سے پہلے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیا تھا۔