خبریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوگا۔

ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

Comments




Source link

Related Articles

رائے دیں

Back to top button