fbpx
خبریں

جنوبی افریقی بلے باز نے پاکستان کے سابق کپتان کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا

جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز ڈیوڈ بریوس نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔

بیٹنگ اسٹار ڈیولڈ بریوس جنہیں شوق سے ‘بیبی اے بی ڈی ویلیئرز’ کے نام سے جانا جاتا ہے نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا ہمہ وقت پسندیدہ کھلاڑی کے طور پر بیان کیا ہے۔

ساؤتھ افریقا 20 لیگ میں بریوس سے ایک مداح نے قومی ٹیم کے ان کے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

نوجوان بلے باز کی جانب مسکراتے ہوئے بابراعظم کا نام لیے جانے پر فین نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ورلڈکلاس بابراعظم اپنی شاندار بیٹنگ اسکلز کی وجہ سے نہ صرف دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے