fbpx
خبریں

بھارت میں نک جونس کے کنسرٹ میں ”جیجو جیجو“ کے نعروں کی گونج

ممبئی: بھارت میں امریکی گلوکار اور اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کا کنسرٹ”جیجو جیجو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ممبئی میں پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے مان میری جان گاتے ہوئے ہجوم کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، اس کنسرٹ کا جوش اس وقت بڑھ گیا جب نک جونس نے اپنے بھائیوں جو اور کیون کے ساتھ ممبئی کے میوزک فیسٹیول میں بھارت میں اپنی پہلی پرفارمنس پیش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی نک نے اسٹیج پر قدم رکھا مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ‘جیجو’ کا نعرہ لگانا شروع کردیا۔

نک جانس نے بھارتی گلوکار کنگ کے ساتھ مل کر ہٹ گانے ’تو مان میری جان‘ پر ایک پرجوش پرفارمنس پیش کی، اس کنسرٹ میں اداکار تاپسی پنو بھی شامل تھیں، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کنسرٹ کی کلپس شیئر کیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے، الگ ممالک سے تعلق ہونے کے باوجود دونوں کے درمیان زبردست زہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا خود بھی متعدد مرتبہ نک کے لیے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کرچکی ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے