بھارتی ٹینس اسٹار 43 سالہ روہن بوپنا نے 43 سال کی عمر میں گرینڈ سلم جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا نے آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز میں آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ایبڈین کے ساتھ مل کر اطالوی جوڑی کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اس طرح وہ ایرا میں گرینڈ سلیم جیتنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس جوڑی نے پہلی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔ بوپنا اور ایبڈین نے 7-6(7-0), 7-5 سے میچ کو اپنے نام کیا۔ دونوں نے ٹائی بریکر تک جانے والے پہلے سیٹ کو 7-6(7-0) سے جیتا تھا اور اس کے بعد دوسرا سیٹ 5-7 کے فرق سے جیت لیا۔
روہن بوپنا کا گرینڈ سلیم کے مینز ڈبلز مقابلے میں آج 61 واں میچ تھا۔ وہ اس سے قبل 19 الگ الگ ساتھیوں کے ساتھ جوڑی بنا کر میچز کھیل چکے ہیں۔
Doubles delight @rohanbopanna and @mattebden defeat Italian duo Bolelli/Vavassori 7-6(0) 7-5. @wwos • @espn • @eurosport • @wowowtennis pic.twitter.com/WaR2KXF9kp
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 27, 2024
بوپنا نے اس جیت کے ساتھ امریکا کے راجیو رام کے ایک دلچسپ ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ وہ پہلا مینز ڈبلز خطاب جیتنے سے پہلے اس مقابلے میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ راجیو رام کو پہلا مینس ڈبلز گرینڈ سلیم جیتنے میں 58 میچ لگ گئے تھے۔ بوپنا نے 61 ویں میچ میں یہ خطاب اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ 43 سالہ بوپنا حال ہی میں مینز ڈبلز کی رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچے ہیں جب کہ انہیں پدم شری ایوارڈ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔