ویسے تو روزانہ بادام کے کچھ دانے کھانے سے دماغی صحت بہت بہتر ہوتی ہے لیکن اگر اس کو زیادہ مقدار میں کھا لیا جائے تو وہ دوا کے بجائے وبا کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بادام کی زیادہ مقدار کھانے سے صحت پر 8 اقسام کے مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
بادام میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں لیکن ماہرین صحت اس کی زیادہ مقدار کا مشورہ نہیں دیتے۔ اگر آپ بھی ضرورت سے زیادہ بادام کھا رہے ہیں تو آج ہم بادام کے کچھ مضر اثرات بتاتے ہیں۔
یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ بادام دماغی طاقت حاصل کنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بچپن سے ہی گھروں میں بچوں کو بادام کھلائے جاتے ہیں لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے یہی بات یہاں بھی لاگو ہوتی ہے۔
ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں ایک مثبت اور دوسرا منفی ۔ اگر کسی چیز کے فائدے ہیں تو اس کے کچھ نقصانات بھی لازمی ہوں گے اگر اس کا ضروت سے زیادہ استعمال کیا جائے۔
بادام کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ محدود مقدار میں بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال کئی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آج ہم آپ کو بہت زیادہ بادام کھانے کے کچھ نقصانات کے بارے میں بتارہے ہیں۔
1: ہاضمے کے مسائل
بہت زیادہ بادام کھانے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر کی مقدار زیادہ کھانے کی صورت میں گیس اور اپھارہ سمیت ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
2 : الرجی کے مسائل
اگر آپ محدود مقدار سے زیادہ بادام کھاتے ہیں تو اس سے الرجی کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ بادام سے الرجی متلی، خارش، سانس لینے میں دشواری، ہائی بلڈ پریشر اور سوجن کا سبب بن سکتی ہے۔
3: گردے کی پتھری
آکسالیٹ بادام میں پایا جاتا ہے اور بہت زیادہ بادام کھانے سے آکسا لیٹ کی سطح بڑھ جاتی ہے، جو گردوں میں جمع ہو کر گردے میں پتھری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے بادام کو محدود مقدار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
4 : وٹامن ای کی ضرورت سے زیادہ مقدار
بہت زیادہ بادام کھانے سے وٹامن ای زہر بن سکتا ہے۔ اس سے آپ کی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، بشمول اسہال، پیٹ کے درد، اور ہاضمے کے دیگر مسائل۔
5 : وزن کا بڑھنا
ضرورت سے زیادہ بادام کھانے سے آپ کا وزن بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس میں موجود کیلوریز کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔
6 : غذائیت کی کمی
بادام میں فائیٹک ایسڈ ہوتا ہے، جو جسم میں دیگر اہم معدنیات اور غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ایسی حالت میں بادام زیادہ مقدار میں کھانے سے جسم میں کیلشیم، آئرن اور زنک جیسے غذائی اجزاء کی کمی ہو سکتی ہے۔