fbpx
خبریں

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح، کون سے بالی وڈ فنکار شریک ہوئے؟

انڈیا کے شہر ایودھیہ  میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ فلمی اداکاروں کی تقریب میں آمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک ویڈیو میں بالی وڈ کا بڑا نام امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن تقریب میں اگلی نسشتوں پر براجمان دکھائی دیے۔ انڈین وزیر اعظم نریندرمودی ان کے پاس آئے اور مندر کی تکمیل پر انہیں مبارکباد دی۔ امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے بھی جواب میں انہی جذبات کا اظہار کیا۔

تقریب میں بالی وڈ کی معروف شخصیات اداکارہ عالیہ بھٹ، رنبیرکپور، آیوشمان کھرانہ، کترینہ کیف، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ ان کے شوہر شری رام مادھو نینی، روہت شیٹی، راج کمار ہیرانی اور دوسرے اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ بالی وڈ کی شخصیات سیلفیاں بناتی بھی نظر آئیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور روہت شیٹی کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا کیوں کہ وہ غلط دروازے پر پہنچے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور مندر میں جانے کے لیے درست گیٹ کی طرف چلے گئے۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کو رام مندر کے احاطے میں یونین وزیر سادھوی نرنجن کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقعے پر ہیما مالنی نے کہا کہ ’ہم خوش قسمت ہیں ایسی تقریب دیکھنے کو ملی۔‘

تقریب میں سات ہزار سے زیادہ مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں فلمی ستاروں کے علاوہ کرکٹرز، صنعت کار زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے