کراچی : ناظم آباد میں گزشتہ روز ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان نے گلبہار تھانے میں واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرادیا
ایف آئی آر احمد سلیم صدیقی کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقدمے میں این اے249سے پی پی امیدوار راؤ عبدالوحید کو نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مقدمے میں پی ایس124کے امیدوارعارف قریشی سمیت 25سے30نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے میں ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں گئیں اور فائرنگ سے 48 سالہ فراز نامی ایک کارکن جاں بحق اور راؤ طلحہ زخمی ہو گیا تھا۔
Comments
Follow Us