fbpx
خبریں

ایم فل کی طالبہ سے تین افراد کی مبینہ زیادتی

جتوئی: مظفر گڑھ میں ویمن یونیورسٹی کی ایم فل کی طالبہ کو تین افراد کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے زین نامی ملزم نے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، کچھ عرصہ پہلے زین دبئی فرار ہوگیا اور ویڈیوز دو دوستوں کو دیں۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم زین کے دو ساتھی بھی بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان نے ویڈیو اہلخانہ کو بھیجیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا مرکزی ملزم زین دبئی میں مقیم ہیں جبکہ دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، ملزم زین کے ساتھ طالبہ کا 2021 کا کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے دو سال پہلے ملزم سے نکاح کیا اور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ہراسگی کی رٹ دائر کی۔

تفتیشی حکام کا کہنا کہ گھر والوں کی جانب سے ملزم کی دوسری شادی کرنے پر طالبہ کا زیادتی کا بیان آگیا، واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے