fbpx
خبریں

ایئرپورٹ اتھارٹی بل؛ ’بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گا‘

قومی اسمبلی نے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بل 2022 منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بل وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ ایوان میں اہم قانونی سازی کے دوران ارکان کی عدم دلچسپی نظر آئی۔ کئی ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے۔

ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہا کہ ایک غلط بیان کی وجہ سےپاکستان کی پروازوں پرپابندی لگی تاہم بل منظوری سے پاکستان کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پروازوں پر پابندی سےمسافروں کو مہنگے ٹکٹ لینا پڑتے ہیں عالمی پروازیں مسافروں کوبلیک میل کرتی ہیں سابق وفاقی وزیر نے پائلٹس سے متعلق احمکانہ بیان دےکر پابندی لگوائی۔

سعدرفیق نے یقین دلایا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی بل سےسی اےاے کے کسی ملازم کی نوکری کوخطرہ نہیں ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے