fbpx
خبریں

انڈیا اور یو اے ای میں ڈالر کی بجائے روپے میں تجارت کا معاہدہ

انڈیا نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہفتے کو ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملکوں میں امریکی ڈالر کی بجائے انڈین روپے میں تجارت ہو سکے گی۔

اس معاہدے کی بدولت روپے کی ڈالر میں تبدیلی ختم کرکے لین دین کے اخراجات کو کم کرنے کی انڈیا کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے دوران ہفتے کو دونوں ممالک نے سرحد پار سے رقم کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے فوری ادائیگی کا لنک قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

آج ریزرو بینک آف انڈیا کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں معاہدوں سے ’سرحد پار بلا رکاوٹ لین دین، ادائیگیوں اور زیادہ اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔           ‘

انڈیا تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ انڈیا کے مرکزی بینک نے گذشتہ سال عالمی تجارت انڈین روپے میں کرنے کے لیے ایک فریم ورک کا اعلان کیا تھا۔ فی الحال انڈیا تیل کی خریداری کی ادائیگی ڈالر میں کرتا ہے۔

اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 84.5 ارب ڈالر تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا اور عرب امارات کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سے واقف ایک اہلکار نے کہا کہ انڈیا، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) کو متحدہ عرب امارات کے تیل کے لیے انڈین روپے میں اپنی پہلی ادائیگی کر سکتا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں نے انڈیا کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور یو اے ای کے فوری ادائیگی پلیٹ فارم (آئی پی پی) کے درمیان لنک پر اتفاق کیا ہے۔

اس طرح کے انتظامات، جو ایشیا میں بڑھتے ہوئے رجحان ہیں، عام طور پر ادائیگیوں کی لاگت کو کم کرتے ہیں۔

مودی ہفتے کو ایک روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچے اور صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے