fbpx
خبریں

امیر کویت کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح منگل کو مملکت سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے جہاں انہوں نے سعودی قیادت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 گذشتہ برس دسمبر کے اواخر میں امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دور ہ ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا اور دارالحکومت میں سعودی رائل کورٹ میں ان کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔

سعودی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں امیر کا مملکت میں خیرمقدم کیا گیا اور اسے ان کا ’دوسرا گھر‘ قرار دیا۔

بعد ازاں شاہ سلمان نے عرقہ شاہی محل میں امیر کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا جائزہ لیا۔

 امیر کویت کو آرڈر آف کنگ عبدالعزیز سے بھی نوازا گیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد نے بھی امیر کویت بات چیف میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح کے دسمبر 2023 میں انتقال کے بعد شیخ نواف الاحمد الصباح اس خلیجی ملک کے نئے سربراہ بن تھے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے