امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو کے دو مقامات پر گھروں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے، جو مضافاتی علاقے میں پیش آئے۔
ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد اس کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کے ووشی کاؤنٹی کا پہاڑی علاقہ ہے اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر ہے،زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔