fbpx
خبریں

الیکشن 2024: انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی سب سے آگے

جمعرات 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم ختم ہو گئی 54 روز تک جاری رہنے والی مہم میں پیپلز پارٹی سب سے نمایاں رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں کل (جمعرات) 8 فروری کو عام انتخابات کا دنگل سج رہا ہے۔ الیکشن کمیشن قواعد کے مطابق امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے اختتام پذیر ہو گئی تاہم 54 روز تک جاری رہنے والی انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی سب سے نمایاں اور چاروں صوبوں میں متحرک رہی۔

پیپلز پارٹی نے نہ صرف سندھ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا بلکہ لاہور سمیت پنجاب، بلوچستان کے متعدد شہروں اور خیبر پختونخوا میں بھی کامیاب اور بڑے جلسے کیے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ان کی بہن آصفہ بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری ملک بھر میں انتخابی مہم کے لیے متحرک رہے اور اپنے پرجوش خطابات سے ملک کا سیاسی ماحول گرماتے اور عوام تک اپنا پیغام پہنچاتے رہے۔

دوسری جانب ن لیگ اور جے یو آئی سمیت کئی بڑی جماعتوں نے اپنے دعووں کے مطابق ملک بھر میں سیاسی مہم نہیں چلائی۔ نواز شریف سمیت ن لیگ کی صف اول کی قیادت نے نے سندھ اور پنجاب میں کوئی انتخابی جلسہ نہیں کیا۔ فضل الرحمان جو بلوچستان سے پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں وہ بھی ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ایک جلسہ تک نہ کر سکے۔

دریں اثنا کل (جمعرات) ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوگی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی 266 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 593  جنرل نشستوں کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان ووٹرز میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

الیکشن 2024: قومی سطح کی انتخابی مہم میں بلوچستان نظر انداز

سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد فیصلے کی گھڑی قریب ہے اور آج ووٹرز کے پاس اپنا حق رائے دہی درست استعمال کرنے کے لیے سوچنے کا وقت ہے۔

اے آر وائی نیوز الیکشن 2024 کی پل پل کی خبر اپنے ناظرین تک پہنچا رہا ہے اس لیے الیکشن کے دن اور آخری نتیجے تک جڑے رہیے اے آر وائی نیوز سے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے