fbpx
خبریں

الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کیلیے الگ سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا۔ تفویض کردہ مینڈیٹ میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ منظور شدہ مبصرین اور مجاز میڈیا افراد کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ مامور اہلکار کسی بھی صورت پولنگ عملے کی ذمہ داریاں نہ سنبھالیں، سکیورٹی پر مامور تمام اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔

پولنگ ڈے پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے محفوظ ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے دوران بھی پرنٹنگ پریس پر سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولنگ بیگز کی نقل و حمل کے دوران پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی دی جائے گی۔

انتخابی ریکارڈ کی منتقلی، عارضی نتائج کے اعلان اور حتمی نتائج تک سکیورٹی دی جائے گی۔ اہلکار آئین کے آرٹیکل 220، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 139 کے تحت فرائض انجام دیں گے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے