مانچسٹر: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔
اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ میں 600 وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے۔ براڈ سے قبل جیمز اینڈرسن بھی 600وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
براڈ نے ایشیز کے چوتھے میچ میں آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے 600 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔
Test wicket no. 6️⃣0️⃣0️⃣ for Stuart Broad! 🔥 #Ashes pic.twitter.com/Ew0naf3zFE
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 19, 2023
جادوگر اسپنر مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ آنجہانی شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور جیمزاینڈرسن 688 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارتی اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔
Comments
Follow Us