خبریں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلیے ٹینڈر جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی 15 سال کیلیے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں ٹینڈر جاری کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق آؤٹ سورسنگ ٹینڈر کیلیے 5 ہزار ڈالر فیس درخواست کے ساتھ جمع کروائی جائے۔ ایئر پورٹ کو آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلیے درخواستیں 8 نومبر تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ حکومت نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 23 جولائی کو اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ تینوں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ یو اے ای نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی کا اظہار کی ہے، سعودی عرب کی بھی پاکستان کے ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments




Source link

Related Articles

رائے دیں

Back to top button