fbpx
خبریں

نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں ایک روزہ سیمینار

سیمینار کا مقصد این آئی سی اور ڈیجیٹل میڈیا کے متحرک صارفین کے درمیان تعاون پیدا کرنا تھا۔

اسلام آباد: نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان کے ساتھ پاکستان کی مثبت تصویر اجاگر کرنے کیلئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی این آئی سی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پرویز عباسی نے کی۔ سیمینار کا مقصد این آئی سی اور ڈیجیٹل میڈیا کے متحرک صارفین کے درمیان تعاون پیدا کرنا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرویز عباسی نے کہا کہ نیشنل انکیوبیشن سنٹر فخر کے ساتھ پاکستان میں کاروباری افرادبالخصوص نوجوانوں اور خواتین کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پیش پیش ہے۔ ہمارا سفر 2016میں شروع ہوا ہے اور ہم ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے۔

تعارفی گفتگو میں شالار علی نے کہا کہ اب دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے اور اس میڈیم کے ذریعے این آئی سی جیسے ادارے کی خدمات کو اجاگر کرنا ضروری ہے، یہ پہلا سیمینار ہے ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، سیمینار کے موقع پراین آئی سی کے سٹارٹ اپس نے اپنی پریزنٹیشنز دیں اور بتایا کہ کیسے انہوں نے اس ادارے سے سیکھ کر اپنے کاروبار کاآغاز کیا۔

تقریب کے اختتام میں این آئی سی کے منیجر ذیشان شاہد نے کہا کہ این آئی سی ڈیجیٹل مثبت پاکستان کے منصوبے کے بارے میں پر امید ہے اور ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ یہ اشتراک اسے نئی بلندیوں تک جائیں گے۔

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے