fbpx
ادبی خبریں

صریر پبلی کیشنز کا اردو بازار لاہور میں نئے آؤٹ لیٹ کا افتتاح

بروز اتوار، 14 اپریل 2024 ایک سادہ اور پروقار تقریب کے ساتھ صریر پبلی کیشنز کی اردو بازار لاہور آؤٹ لیٹ کا افتتاح ہوا۔ دیگر حضرات کے علاوہ اس تقریب میں صریر پبلی کیشنز کے چیف پبلی کیشنز آفیسر محمود ظفر اقبال ہاشمی، آپریشن ہیڈ عمر وسیم،مہتمم طباعت احسان بٹ اور مہتمم اشاعت و ڈیزائن ہیڈ طارق عزیز نے بھی شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد نئی آؤٹ لیٹ کا فیتہ کاٹا گیا جس کے بعد چیف پبلی کیشنز آفیسر محمود ظفر اقبال ہاشمی نے حاضرین کو صریر پبلی کیشنز کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور اب تک شائع ہونے والی تمام کتب کا جائزہ و تعارف پیش کیا۔ صریر پبلی کیشنز کے چیف پبلی کیشنز آفیسرمحمود ظفر اقبال ہاشمی نے پنجند ٹیم کو صریر پبلی کیشنز کے درج ذیل پانچ نکاتی نصب العین کے متعلق آگاہ کیا:

 

۱/ تخلیقی ادب کی اشاعت و ترویج

۲/ علم و ادب ، کتاب اور مطالعہ کا فروغ

۳/ کہنہ مشق اور نو آموز لکھاری کے حقوق کا احترام و تحفظ

۴/ مناسب قیمت میں معیاری کتب کی روایتی / ڈیجیٹل اشاعت

۵/ اردو ادب کی بین الاقوامی سطح پر ترویج

 

صریر پبلی کیشنز ایک رحجان ساز اشاعتی ادارہ ہے جسے نامور شاعر اورادبی شخصیت نصیر احمد ناصر اور ناول نگار محمود ظفر اقبال ہاشمی نے مل کر 2019 میں قائم کیا تھا۔ اس ادارے نے ادب کی تمام اصناف کا احاطہ کرتے ہوئے اب تک ستّر سے زائد معیاری کتب شائع کی ہیں جبکہ کئی ایک نئی کتب زیرِ اشاعت ہیں۔ صریر پبلی کیشنز اور ان کی شائع شدہ کتب کے متعلق تفصیلات جاننے کے لیے صریر کی ویب سائیٹ وزٹ کیجیے:

www.sareerpublications.com

اور جب بھی اردو بازار جائیں تو صریر پبلی کیشنز کی نئی آؤٹ لیٹ ضرور وزٹ کریں جس کا ایڈریس درج ذیل ہے:

 

Sareer Publications

Urdu Bazar Lahore Outlet,

Shop # 16, Ground Floor,

Al-Hamd Market,

Urdu Bazar, Lahore

Tel: 0332 5378493

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے