fbpx
ادبی خبریں

ثقافتی روابط کے ذریعہ پاک جرمن تعلقات کا فروغ / حسن رضا

یہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان ہاؤس برلن میں جرمن مصورہ اوٹے ایلپرز (مرحومہ ) کی کتاب "لینڈ مارکس آف پاکستان” کی نمائش کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کتاب میں مصورہ کی بنائ ہوئ پاکستانی مشہور عمارات کی اکیس تصاویر ہیں ۔

جرمنی میں سابق سفیر پاکستان شاہد کمال اور ان کے رفقاء نے مصورہ کے انتقال کے بعد ان کا کام اکٹھا کیا اور اسے ایک کتاب کی شکل دی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ثقلین سیدہ نے کہا "جرمنی بلاشبہ پاکستان کا ایک اہم دوست ہے۔لیکن ایک دوسرے کی ثقافت و روایات بہتر طور پر سمجھنے کے لئے باہمی روابط اور فن ,ثقافت اور سیاحت پر مبنی کاوشیں یقینا سود مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

اوٹے ایلپرز کی کتاب بلاشبہ ان تینوں جہتوں کا احاطہ کرتی ہے۔

تقریب کے دیگر شرکاء میں سابق سفیر شاہد کمال اور صدر جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس، پرویز اختر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور سفارتخانہ اور سفیر کا اس نمائش کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں ممتاز کمیونٹی نمائندوں اور جرمن دوستوں نے شرکت کی۔

Berlin

16th April, 2024

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے