مشعل ریڈنگ کلب
فیض احمد فیضؔ بیسویں صدی کی اردو شاعری کے اہم ترین ناموں میں سے ایک ہیں اور اپنی ترقی پسند شاعری کے لئے جانے جاتے ہیں۔ آزادی اظہار، سیاسی جبر، معاشی و سماجی ناہمواریاں اور انقلاب فیض کی شعری کرافٹ کے نمایاں اجزا ہیں۔ کیا فیض احمد فیضؔ آج کے سماج اور ادب کے لئے اتنے ہی اہم ہیں یا ان کا وقت گزر گیا ہے اور وہ آؤٹ ڈیٹڈ ہو گئے ہیں؟ مشعل ریڈنگ کلب کے اس سیشن میں اسی دلچسپ موضوع پر بحث ہوگی۔ اس موضوع پر اظہار خیال کے لئے ہمارے ساتھ موجود ہیں ڈاکٹر عابد سیال اور ڈاکٹر حمیرا اشفاق، جبکہ ڈاکٹر فاخرہ نورین اس سیشن کو موڈریٹ کر رہی ہیں۔
اس سیشن میں شرکت کے لئے آپ کو صرف نیچے دیا گیا رجسٹریشن فارم بھرنا ہے، جس کی کوئی بھی فیس یا چارجز نہیں ہیں۔
blackhole
Follow Us