fbpx
ادبی خبریں

” شام اظہار ” اردو والے کے ساتھ ایک شام

" اردو والے” کے زیرِ ہتمام اردو کے ممتاز اور صاحبِ اسلوب شاعر, باکمال نثر نگار, کالم نگار اور دانشور جناب محمد اظہار الحق کے ساتھ ” شامِ اظہار ” کی ایک نہایت یادگار, بہت بھرپور اور خوب صورت تقریب منعقد ہوئی ۔

صدارت افتخارِ اردو جناب افتخار عارف نے فرمائی جبکہ مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر وحید احمد اور جناب احمد حسین مجاہد تھے۔ مہمانِ اعزاز ڈاکٹر یوسف خشک چیئرمین اکادمی ادبیات اور نظامت کے فرائض محبوب ظفر صاحب نے ادا کیے۔۔ اظہارِ خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر ناہید قمر, ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد, جناب شاہد زمان اور مسز محمد اظہار الحق صاحبہ شامل ہیں۔

عزیزہ آمنہ ارشد نے اپنی نہایت مترنم آواز میں اظہار صاحب کی غزل سنا کر سماں باندھ دیا. تقریب کا آغاز قاری ذیشان حیدر نے تلاوتِ اور نعتِ رسولِ سے کیا۔ جڑواں شہروں کے علاوہ ایبٹ آباد, ملتان, کھاریاں, لاہور, مظفر آباد اور واہ کینٹ سے بھی اہلِ قلم احباب کی شرکت اور اظہار صاحب کو پھولوں اور محبتوں کے تحائف پیش کیے گئے۔ اختتام پر "اردو والے ” کے روحِ رواں جناب حفیظ اللہ بادل نے تقریب میں شریک سبھی مہمانانِ گرامی اور احباب کا شکریہ ادا کیا۔

 

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے