بلاگ

شاعری کا عالمی دن ہمیں کیا کرنا ہے ؟ 

کبھی کسی شعر نے آپ کو جھنجھوڑا ہے؟ کبھی کسی نظم نے ایسا محسوس کروایا کہ جیسے کسی نے آپ کے دل کی بات چھپا کر کاغذ پر بکھیر دی ہو؟ اگر ہاں، تو آپ جانتے ہیں کہ شاعری کیا جادو رکھتی ہے!

ہر سال 21 مارچ کو عالمی یومِ شاعری منایا جاتا ہے، اور یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ شاعری محض الفاظ کا کھیل نہیں، بلکہ جذبات، تجربات، خوابوں اور حقیقتوں کی حسین آمیزش ہے۔ شاعری وہ زبان ہے جو کہے بغیر سب کچھ کہہ دیتی ہے، جو ان کہی باتوں کو لفظوں کا لباس پہنا کر امر کر دیتی ہے۔

 

کبھی شاعری محبوب کے لب و رخسار کا قصیدہ کہتی ہے، تو کبھی ظلم کے خلاف نعرہ بن جاتی ہے۔ کبھی دل کے زخم ہرے کر دیتی ہے، تو کبھی زندگی کی حقیقت کو بے نقاب کر دیتی ہے۔ کبھی شاعری انقلاب کی چنگاری بن جاتی ہے، تو کبھی نظمیں عورت کے نازک جذبات کی تصویر کھینچ دیتی ہیں۔ شاعری میں محبت بھی ہے، جدائی بھی، خواب بھی ہیں، حقیقتیں بھی، روشنی بھی ہے اور اندھیرے بھی

آج کے مصروف دور میں جہاں ہر چیز مشینی ہو چکی ہے، شاعری وہ واحد سہارا ہے جو ہمیں احساسات سے جوڑے رکھتی ہے۔ جب دل بوجھل ہو، کوئی سمجھ نہ آئے، تو ایک شعر پوری کیفیت کا خلاصہ کر دیتا ہے۔ "دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں؟” یہ ایک سطر زندگی کے ہزاروں دکھوں کو سمیٹ سکتی ہے، اور یہی شاعری کی طاقت ہے!

شاعری اور سوشل میڈیا – نئی دنیا کا امتزاج

کیا شاعری صرف دیوانوں کی چیز رہ گئی ہے؟ ہرگز نہیں! اگر آپ غور کریں تو آج بھی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی چیز شاعری ہے۔ انسٹاگرام پر شاعری کے ہزاروں پیجز ہیں، یوٹیوب پر مشاعروں کو لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، اور واٹس ایپ اسٹیٹس پر سب سے زیادہ شیر ہونے والی چیز دو لائنوں کا کوئی خوبصورت شعر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شاعری آج بھی ہمارے جذبات کا سب سے بہترین ذریعہ ہے، بس شکل بدل گئی ہے

ہم شاعری کو کیسے زندہ رکھ سکتے ہی؟

کتابیں پڑھیں! شاعری کی کتابیں آج بھی سب سے سستا اور بہترین جذباتی علاج ہیں۔

مشاعروں میں جائیں! یہ صرف بوڑھوں کا شوق نہیں، اگر آپ نے کبھی مشاعرہ سنا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ کتنی جاندار محفل ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاعری کو سپورٹ کریں! اپنے پسندیدہ اشعار دوسروں کے ساتھ شیئر کریں، شاعروں کی ویڈیوز دیکھیں، اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے