متحدہ عرب امارات کے 5 شہر دنیا کے محفوظ ترین
نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، کالم نویس
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)
اقتصادی، سماجی اور سلامتی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی اسپیشل ویب سائٹ نومبیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 5 شہر دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق الفجیرہ ریاست دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ ابوظبی دوسرے، عجمان ساتویں، شارجہ آٹھویں اور دبئی نویں نمبر پر ہے۔ راقم الحروف (نور حسین افضل) دبئی، ابو ظہبی، فجیرہ، شارجہ اور عجمان ان پانچوں ریاستوں کا مکمل رزلٹ کرچکا ہے.
جرمن انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے پسندیدہ ترین ممالک کے حوالے سے 2022 کے دوران رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کیا، جس میں شامل 94 فیصد تارکین وطن نے کہا کہ
متحدہ عرب امارات ان کی نظر میں محفوظ ترین ملک ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے؛کہ محفوظ ترین ملک کے حوالے سے اب تک رائے عامہ کی جتنی بھی رپورٹس ریکارڈ پر آئے ہیں، ان میں زیادہ سے زیادہ 81 فیصد تارکین وطن نے کسی ایک ملک کو محفوظ ترین قرار دیا تھا۔
انٹرنیشنل سروے اور رپورٹس کے حوالے سے بھی متحدہ عرب امارات سماجی امن و استحکام سے متعلق متعدد مرتبہ سرفہرست رہا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ 2021 میں، بین الاقوامی سالانہ جائزے میں متحدہ عرب امارات کی انفارمیشن سیکیورٹی گراف میں پہلی پوزیشن رہی۔
ورلڈ ایئرپورٹس کونسل نے سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 کے دوران بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا بھر کے مصروف ترین ایئر پورٹس کا اعزاز برقرار رکھا۔ سب سے زیادہ مسافروں نے دبئی ائیر پورٹ سے ٹریول کیا ہے۔ الامارات "الیوم” کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی (Department of Civil Aviation) ایئرپورٹس کی اہمیت جانچنے کے لیے بین الاقوامی مسافروں کیلئے معیار مقرر کیے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی تجارت اور سیاحت پر سب سے زیادہ مسافر ہی اثرانداز ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2021 کے دوران 29.1 ملین جبکہ 2020 میں 25.9 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ اسی طرح 2021 کے دوران 30 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انتخاب کیا۔ اور شرح نمو 12.7 فیصد رہی۔
دوسرے نمبر پر دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس میں استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا؛جس سے 2021 کے دوران 26.4 ملین مسافروں نے سفر کیا ہے۔ ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ 25.4 ملین مسافروں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر، فرینکفرٹ اور پیرس کے ایئرپورٹ 22.7 اور 22.6 ملین مسافروں کے حوالے سے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے "وام” کے مطابق متحدہ عرب امارات، اقتصادی، سماجی اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی (Classification) کرنے والی بین الاقوامی رپورٹس، سروے اور گراف میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مسلسل پوزیشنز حاصل کر رہا ہے۔ جو کہ ملک ترقی و استحکام کے لیے نیک شگون ہے۔ متحدہ عرب امارات نے تھوڑے عرصے میں جو ترقی کی ہے بلاشبہ اس نے دنیا پر انمٹ نقوش اثرات مرتب کیے ہیں۔