fbpx
بلاگسفر نامہ

سِسلی کا ستائیس سو سال پرانا شہر / حسین عابد

تصاویر / حسین عابد

سیِراکُوزا (Syracuse) سِسلی کا ستائیس سو سال پرانا شہر ہے, اسے یونانیوں نے آباد کیا اور ارشمیدیس سمیت کئی نامور عالم اور تخلیق کار یہاں پیدا ہوئے۔ اس شہر سے دیوی ڈیانا کی ایک مِتھ وابستہ ہے۔ کہتے ہیں کہ دیوی کی ایک خادمہ (Nymph) ارتھُوسا آرکاڈیا کی ایک شفاف ندی میں نہا رہی تھی، یہ جانے بغیر کہ ندی کے روپ میں دریاوٗں کا دیوتا ایلفیس بہہ رہا تھا۔ ایلفیس اس کے حسن پر فدا ہو گیا۔ ارتھوُسا اس کی موجودگی سے آگاہ ہوتے ہی یہ کہہ کر بھاگ نکلی کہ وہ ڈیانا کی وفادار رہے گی۔ ایلفیس نے اس کا تعاقب کیا جس پر ارتھوُسا نے ڈیانا سے مدد مانگی۔ ڈیانا نے ارتھوُسا کو ایک بادل میں چھپا دیا لیکن الفیس نے پیچھا نہ چھوڑا، ارتھوُسا خوف سے پسینہ پسینہ ہو کر ندی بن گئ اور پانیوں کے نیچے نیچے بہتی سیِراکُوزا جا نکلی جہاں ڈیانا نے اسے صاف پانی کے چشمے میں بدل دیا۔
دریاوٗں کا دیوتا الفیس اس کے عشق میں ایسا مجنون ہوا کہ اس نے بحیرہ روم کے نیچے سرنگ نکالی، ارتھوُسا کے چشمے کے قریب زمین سے نکلا اور اپنا پانی ارتھوُسا کے پانی سے ملا دیا۔

 


پہلی تصویر ارتھوُسا کے چشمے کی ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے پرسکون چشموں میں ہوتا ہے۔ باقی تصویریں شہر کے مرکز ارشمیدس چوک میں واقع ڈیانا کے فوارے کی ہیں جسے اطالوی مجسمہ ساز جُولیو موسکیٹی نے انیس سو سات میں تعمیر کیا۔

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے