جسمانی طور پر کمزور اور معذور افراد کو بڑے شہروں میں تو سہولیات میسر ہیں مگر چھوٹے شہروں اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی چھوٹی سوچ کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب جیسی ہوتی ہے ۔ بہت سے معذو افراد ان کے جسم کی طرح ان کی نفسیات (جو کہ سائنسی تحقیق سے ثابت شدہ ہے) بھی کمزور ہوتی ہے ان میں جذبہ حساسیت زیادہ پایا جاتا ہے لہذا ان کا امتحان بھی دوگنا ہوتا ہے۔
دوگنا اس لیے کہ انھیں لوگوں کی طرف سے منفی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جیسے برے القابات، اکثر طنزیہ لب و لہجہ ، خاندان اور دیگر لوگوں کا انہیں نظر انداز کرنا ان کی نفسیاتی دباؤ کا شکار کر دیتے ہیں۔ جس سے وہ غیر محسوس انداز میں ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اپنی محرومیوں پر صبر کی وجہ سے وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید پریشان اور احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں.
مالی طور پر بھی وہ صرف اپنے روزمرہ کے اخراجات کو بمشکل ہی پورا کر پاتے ہیں اور اپنے اردگرد عزیزوں اور دوستوں کو ترقی کرتا دیکھتے مزید پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
جنسی ضرورت بھی خوراک، نیند کی طرح انسان کی انتہائی بنیادی ضرورت ہے مگر وہ اس محرومی کا ازالہ نہیں کرپاتے اور ان کے اردگرد لوگ جنہیں اس ضرورت کا بھی احساس کرنا چاہیے وہ اس میں الٹا رکاوٹ ڈالتے ہیں
اکثر معذوروں کے گھروں میں ان کو ہر جگہ مکمل رسائی نہیں ہوتی مثلاً گیرج سے صحن میں ایک سٹیپ ہوتا ہے اور کئی کے تو باتھ روم اور کچن تک میں رسائی نہیں ہوتی.
انکے پاس چائنہ اور لوکل میڈ انتہائی تھرڈ کلاس موبیلٹی ایڈز ہوتی ہیں جن کے پیچ ہی آئے دن ڈھیلے ہوئے رہتے ہیں اس طرح کے مال پر مکمل بین ہونا چاہیے.
معذور افراد کو اپنی صاف صفائی کا اتنا خیال رکھنا چاہیے اتنا زیادہ کہ وہ رول ماڈل بن جائیں اور لوگ کم سے کم ان کے میل کچیل کی وجہ سے ان سے نفرت نہ کریں.
گھر میں بھی صفائی کا خیال رکھیں بکھری ہوئی چیزوں کو جگہ پر رکھیں اس سے آپکی ورزش بھی ہوتی رہے گی.
ساتھ ہی ساتھ اکثر مغذور افراد اوور ڈریسنگ کی وجہ سے مزاق کا شکار ہوتے ہیں اور کئی الٹی سیدھی پوسٹیں کرکے خود کو بھونڈے انداز سے پیش کرتے ہیں.
اپنے کپڑوں کے چناؤ، اپنی وہیل چیئر اور دیگر موبیلٹی ایڈز یا دیگر اشیاء روزمرہ استعمال کرتے ہیں انکی ہفتہ وار صفائی کریں.
اپنے بستر پر بچھی چادروں کو ہفتہ وار دھوئیں ان پر اس طرح نہ کھائیں پیئں کہ ان میں حشرات اور دیگر جراثیموں کو آنے کا موقع ملے.
روزانہ نہائیں اور صابن کا کم سے کم دو مرتبہ پورے جسم پر استعمال کریں ۔ اپنے جسم کے تمام اعضا اچھی طرح دھوئیں۔
اپنے کمرے کا کلر یا دیواروں کا رنگ کریم، سفید، ایش وائٹ رکھیں کہ یہ نفسیات کو ری فریش رکھتے ہیں.
گھر میں گملوں میں پودے لگائیں یہ تو میں سب معذور افراد کو کہوں گا ان کی دیکھ بھال کریں اور فطرت کے قریب رہیں اور ان کی دیکھ بھال آپ کو نا صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی توانا کرے گی پودوں میں فائکس، پام فیملی بہت اچھا انتخاب رہے گا.
زیادہ کھانے کی بجائے زیادہ پانی پینے پر فوکس رکھیں جس سے ایک تو آپ معدہ اور دیگر جسمانی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں دوسرا پانی آپکے معدے، گردے اور سکن کو ری فریش رکھے گا.
روٹی جتنی کھاتے ہیں اس سے آدھی کھائیں اور چکنائی بھری چیز پر زیادہ ہاتھ نہ صاف کریں کفایت دکھائیں.
یوٹیوب پر ٹریول ولاگ دیکھیں گھر بیٹھے دنیا گھومیں یقین کریں لطف کے ساتھ ساتھ علم کا سب سے بڑا منبع ہے
سیاسی اور مذہبی معاملات پر بات چیت سے گریز کریں.
نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں نماز کے ساتھ خدا سے مکالمہ کو شروع کریں ہر دو نمازوں کے دوران خوشی ملنے پر شکر اور پریشان پر خدا سے رجوع کریں (اللہ کا فرمان ہے:بیشک نماز میری یاد کا بہانہ ہے).
ان تمام باتوں کی تبلیغ کریں تاکہ اصل میں ہم زندگی کو جئیں.
Follow Us